ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے گردوارہ گلی مین بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قدیم ا قلیتی پراپرٹی اور محکمہ اوقاف کے زیر انتظام عمارتوں کی حالت اور تحفظ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گردوارے کی خستہ حال عمارت کا معائنہ کیا اور اس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام دیگر قدیم عمارات کے تحفظ اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔دورے کے دوران انہوں نے سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت بازار کی آرائش اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، مینیجر اوقاف، ٹی او آر ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔