بٹگرام (مانند نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایات پر سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے اور نیشنل ایکشن پلان کی پالیسیوں کے ضلعی سطح پر مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تمام ضلعی محکموں کے سربراہان، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں و انٹیلیجنس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے متعلقہ محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خطرات کا بروقت اندازہ لگا کر ان کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔انہوں نے تمام افسران کو صوبائی محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کی تاکید کی اور خاص طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے پر زور دیا، جن میں این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن، غیر قانونی ہتھیار، اسمگلنگ کی روک تھام، منشیات کے خاتمے، بجلی چوری، غیر قانونی پٹرول پمپ، اور مدارس کی رجسٹریشن شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو ہدایت کی کہ انتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں اور ضلع میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کو بھی ضروری قرار دیا تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے