دیر(مانند نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر دیرلوئرمحمد عارف خان کے زیرصدارت اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ان لائین کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ان لائن کھلی کچہری میں ایس۔ پی۔ رشید احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) گوہرعلی، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی، پلاننگ آفیسرنوید اللہ اورتمام محکمہ جات کے سربراہان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان لائن کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ہر کھلی کچہری سے پہلے گزشتہ کھلی کچہری کی پروگریس شئیرکریں لہذا کھلی کچہری کے ارسال کردہ عوامی شکایات پر فوری کاروائی کریں۔ کچھ عوامی مسائل پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے موقع پر وضاحت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک سوال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں تمام کیڈر کے ٹیچنگ پوسٹس بہت جلد مشتہر کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے ایشوز پر تفصیلی جوابات دئیے اور بعض مسائل پر فوری کاروائی کے لئے متعلقہ محکمہ کے سربراہان کو احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے فیس بک کھلی کچہری کے دوران ائندہ ماہ شروع ہونے پولیو مہم کے حوالے سے والدین کو پیغام دیا کہ آئندہ ماہ فروری میں پولیو مہم شروع کی جائیگی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اوراپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ پولیو ایک معذور کردینے والا وائرس ہے جس کا کوئی علاج نہیں لیکن پولیو کے قطروں سے ان کو آسانی سے روکا جاسکتا ہے۔ پولیو ویکسین آپ کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو محفوظ کرتی ہیں اور ان کے قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے مستقبل کو اس لا علاج وائرس سے محفوظ بنایا جاسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے