اسلام آبا د(مانند نیوز)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سر کرلی۔

اسد علی میمن نے 7 براعظموں کی 7 بلند چوٹیوں کے سفر میں چھٹی چوٹی سر کی ہے۔

ماؤنٹ ونسن کی بلندی 4892 میٹر ہے جو دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے جبکہ کوہ پیما اسد علی میمن کے سیون سمٹ کے سفر میں آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔

ثمر خان نے ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا

اسد میمن نے ماؤنٹ ونسن سر کرنے کے بعد اپنی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے بھی جنوبی امریکا میں ایک اور چوٹی کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے