اسلام آبا د(مانند نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل اور مکالموں کا علم ہے۔

اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا براہِ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہو گئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چلا کرتے۔

عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟

حکومتی ٹیم کے مذاکرات کار سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب چھوٹے چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں اور روشندانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے ک ہاگر وہ دروازہ کھل گیا ہے جس کے لیے سال سے کوشاں تھے تو یہ کوشش چھوڑ دیں۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور علیمہ خان بھی آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے