اسلام آبا د(مانند نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ایک جج زخمی بھی ہوئے، بعدازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔