اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔

جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملے، 77 فلسطینی شہید

سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صہیونی طیاروں اور فورسز کے حملوں میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ روز مزید 81 فلسطینی شہید ہو گئے، جمعرات کے روز شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل تھیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری حملوں میں 46 ہزار 788 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 453 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے