اسلام آبا د(مانند نیوز)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا۔
آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد اور آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد اور آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔
کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس کنکشن کاٹنے پر آئی ایم ایف کا لچک کا مظاہرہ
رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد اور آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد اور آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو 3.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔