کوہاٹ (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے نے کوہاٹ میں اپنے حلقے میں بڑھ روڈ پر جاری کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی عملے اور متعلقہ حکام سے بھی ملاقات کی اور روڈ پر جاری کام پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ شفیع جان ایم پی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں۔ ایم پی اے نے عوام کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ مذکورہ روڈ 15 فروری تک مکمل ہو جائے گی۔ اس کی تکمیل پر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ ہر علاقے میں ذاتی پسند و ناپسند کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر کام کیا جائے گا تاکہ عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئے۔اہل علاقہ نے علاقے کی ترقی اور عوام کو عام سہولیات کی فراہمی کیلئے شفیع جان ایم پی اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے