سوات(مانند نیوز)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ انتہائی بدنیتی اور بے انصافی پر مبنی پر ہے اس سیاسی اور جعلی مقدمے میں انصاف کا جنازہ نکالا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے قائد عمران خان اور بشرا بی بی کو سیاسی سزا سنائی گئی قائد عمران خان کے حکم کا انتظار ہے ہر قسم احتجاجی تحریک کیلئے ہر وقت ہم تیار ہے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا جو بہت جلد جعلی ثابت ہوگا اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان اور بشرا بی بی کے حوصلے بلند ہے ان اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر منصفانہ فیصلوں سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر سے ممبران صوبائی اسمبلی جوہر محمد خان اور عثمان خان نے بھی ملاقات کی ملاقات میں ضلع ٹانک اور لکی مروت میں لائیو سٹاک اور فشریز کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔