پبی (مانند نیوز)جامعہ حمیدیہ جلوزئی ضلع نوشہرہ میں سالانہ اجتماع بسلسلہ دستار فضیلت حفظ و تجوید اور یومِ سرپرستان کے تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصو صی شیخ القرآن والحدیث حضرت محمد مفتی غلام الرحمن مہتمم جامعہ عثمانیہ پشاور تھے تقریب میں علماء کرام اور سرپرستان نے بڑی تعداد میں شر کت کی شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا مفتی غلام الرحمن صاحب اور دیگر علماء کرام نے دین اسلام اور علماء کرام پر تفصیلی خطاب کیا اس موقع پر مدرسے کے 8 فاضلات دورہ حدیث 7 حفظ کرام اور 6 تجوید طلباء کی دستاربندی کی شیخ القرآن والحدیث حضرت محمد مفتی غلام الرحمن نے ملک کی سلامتی کے لئے اور سر بلندی کے لئے دعا کی آخر میں مہتمم مفتی فاضل حقانی اور دیگر اراکین نے تمام آنے والے علماء کرام اور معززین علاقے کا شکریہ ادا کیا