پبی (مانند نیوز)تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی کار لفٹر،02 رکنی چور گروہ و منشیات فروش کے خلاف کامیاب کاروائی گروہ کے سرغنہ کارلفٹر سے ایک موٹرکار،سولرسسٹم انوائیٹر،بیٹریاں جبکہ منشیات فروش سے 02کلو 150گرام چرس برآمد کیگئی۔مقدمات درج،تفتیش شروع،مزید انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق مسمی محمد نوید ولد محمد صدیق ساکن امر کالونی نمبر 2 نے اپنی موٹر کار نمبر3984کی چوری کی رپورٹ جبکہ مسمی قاری علی الرحمن ولد اشراف الدین ساکن ارمرکالونی نمبر2حکیم آباد نے سولر سسٹم انوائیٹر،بیٹریاں چوری کی رپورٹ درج کی۔مدعیان کی مدعیت میں برخلاف ملزمان شاہ سوار ولد سبز علی ساکن ملی خیل،الیاس ولد زمین ساکن ڈھیری کٹی خیل مقدمات درج کیے گئے ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے مقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل،عادل سید ایس ایچ او کینٹ،انور خان تفتیشی آفیسر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔چھاپہ مارٹیم نے مرکزی ملزم شاہ سوار کو حراست میں لیکر چوری شدہ گاڑی و دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں زاہد نواز SI نے منشیات فروش ظفر اقبال ولد محب گل ساکن کاٹلنگ ضلع مردان حال امر کالونی نمبر 2کے قبضہ سے 02کلو 150گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے