پبی (مانند نیوز)شاہین لیڈی ہیلتھ ورکرز نے آئندہ پولیو مہم کے بائیکاٹ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا،چند نام نہادمفاد پرست عناصر پولیو مہم سے بائیکاٹ کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز ان کے بہکاوے میں نہ ائے۔شاہین لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کے عہداداروں کی حکومتی سربراہان،سیکرٹری ہیلتھ،اور سیاسی قائدین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔اور جلد ھمارے مطالبات منظور کئے جائینگے۔پولیو مہم کے بائیکاٹ سے چند ایل ایچ ایس اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے حکومت کو پرائیشرایز کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔جس کو ہم کامیاب نہیں ھونے دینگے۔ان خیالات کا اظہار اخترہ بی بی صوبائی صدر شاھین لیڈی ہیلتھ ورکرز،عشرت ملک صوبائی جنرل سیکریٹری اور حاجی اورنگزیب کشمیری لیگل ایڈوائزر شاھین لیڈی ہیلتھ ورکرز نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کچھ مفاد پرست عناصر کیطرف سے آمدہ پولیو کمپین سے بائیکاٹ کی درپردہ کوشش ہورہی ہے وہ عناصر اپنے مفادات کے حصول کیلئے ایل ایچ ڈبلیوز کو پولیو سے بائیکاٹ کرنے پر ورغلا ر ہے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔اور آمدہ پولیو کمپین کو باقاعدہ طور پر کامیاب کریں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل پر شاہین یونین کے قائدین صوباء حکومت اور محکمہ صحت کے افسران بالا کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔شاہین لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اس پولیو بائیکاٹ سے کوء تعلق نہیں ھے۔پولیو نیشنل کاز ہے۔ہم جان پر کھیل کر ملک کو پولیو کے اس مہلک بیماری سے پاک کرکے دم لینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے