پبی (مانند نیوز)جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی رابطہ عالم اسلامی کے مشیر مقرر۔ رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مولانا حامد الحق حقانی نے انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی جدہ(مجمع الفقہ الاسلامی) کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس ادارے کے سربراہ امام کعبہ شیخ صالح بن حمید حفظہ اللہ ہے جو کہ شہید اسلام مولانا سمیع الحق کے دیرینہ دوست رہے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت پر رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے رکن و مشیر رابطہ مولانا حامد الحق حقانی و مجمع الفقہ الاسلامی (انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی) کی جانب سے ادارے کے سیکرٹری جنرل قطب مصطفیٰ سانو نے دستخط کیے۔ دستخطی تقریب کے میزبان سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی دکتور عبد الکریم العیسی کی اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی مو جود تھے۔