پشاور(مانند نیوز) حلقہ پی کے 82 میں مسلم لیگی کارکنوں اور عوام میں القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آنے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی کے 82 کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی الحاج ملک طارق اعوان نے القادر ٹرسٹ کامیرٹ پر فیصلہ آنے پر کارکنوں اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی۔ الحاج ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان سے بڑا کوئی چور نہیں، چور چور کہنے والا آج ملک کا سب سے بڑا ڈاکو نکلا جس پر عدالت نے مہر لگادی ہے۔ القادر ٹرسٹ میں 190 ملین پاؤنڈ جو کہ تقریباً 80 ارب روپے بنتے ہیں عمران خان کی بدنیتی ثابت ہوچکی ہے یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا لیکن عمران خان نے اپنے آپ میں بندر بانٹ کردی جس میں اپنی اہلیہ سمیت منظور نظر لوگوں کو نوازا اور اسی پیسے سے بشریٰ بی بی نے دو سو کنال زمین اور زمان پارک کا گھر بھی خریدا گیا جو کہ عوام کے پیسے کے ساتھ دھوکہ ہی نہیں بلکہ عوام کے پیسوں پر ڈاکہ بھی ڈالا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن آج عدالت نے میرٹ پر فیصلہ سنا کر عمران خان کو چودہ سال اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 10 سال قید اور پانچ لاکھ روے جرمانہ کی سزا سنائی ہے اگر عمران خان 10 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتے تو چھ ماہ مزید قید ہوگی اگر بشریٰ بی بی پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتی تو تین ماہ مزید قید ہوگی یہی انصاف کا بول بالا ہے اسی فیصلے نے عوام کے دل جیتے لئے ہیں اسی فیصلے سے عوام کا اعتماد عدلیہ پر مزید بحال ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن اسی وجہ سے کہتی ہے کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اور آئین کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں جیساکہ اج فیصلہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہر دلعزیز قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی آج سرخرو ہوگئے ہیں کیونکہ میاں نواز شریف پر انگلیاں اٹھانے والے آج خود ڈاکو نکلے ہیں جس پر تحریک انصاف کے بانی اور انکی اہلیہ کو قانون کے مطابق سزابھی ہوگئی ہے اسی لئے کہتے ہیں کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے۔