ہنگو(مانند نیوز)قانونی دستاویزات کے بغیر بیرون ملک جانا غیر قانونی اور خطرناک عمل ہے،دوسرے ممالک کے سفر کے لیے قانونی طریقہ کار ہی محفوظ اور باوقار امر ہے،اگر آپ کے پاس وہ تمام دستاویزات نہیں جو بیرونی ملک جانے کے لیے ضروری ہیں۔اور غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر رہیہیں۔تو آپ ایک سنگین جرم کر ہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایچ آرایس پی (HRSP) زیر اہتمام مائیگریٹ ریسورس سنٹر MRC) کے تعاون سیغیر قانونی دوسرے ممالک جانے کے عمل کے نقصانات کے متعلق آگاہی سیشن سے حسین ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چارسدہ میں ایچ آر ایس پی نے مارگریٹ ریسورس سنٹر کے تعاون سے عوامی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاجس میں ضلع بھر سے نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ آگاہی سمینار سے مایگرنٹ ریسورس سنٹر کے حسین ابدالی اور ایچ ار ایس پی کے ناصر اکبر اورکزئی اور دیگر نیخطاب کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اس وقت نوجوان بڑی تعداد میں بیرونی ممالک روزگار کی تلاش میں ہجرت کر رہے ہیں ان میں زیادہ تر وہ تو جوان شامل ہیں جو غیر قانونی طریقے سے ملک کی سرحد پار کرتے ہیں۔ جو کہ ایک خطر ناک فعل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا دنیا کی بہت سارے ممالک کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط موجود ہیں۔ آپ لوگ حکومت کے مصدقہ ویب سایٹ پر اپنے لیے آسانی سے اپنے سکل کے مطابق جاب تلاش کر سکتے ہیں۔ حسین ابدالی نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو آپ جانتے ہوں گے کہ وہ اسی طرح ایجنٹوں کے ہاتھوں دھو کہ کھا جاتے ہیں اور بہتر مستقبل کے خواب سجائے زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں۔اور ان کا انجام قید و بند میں ہے یا ان کا ورک پرمٹ نہیں اور یا وہ راستے میں اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان آپ کو قانونی طریقے سے بیرونی ملک جانے کے لیے سپورٹ کرتی ہے اور کئی ممالک کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی پاکستان نے کر رکھے ہیں۔ جن ممالک کو پاکستان سے جس قسم کی لیبر یا سکل ورکرز کی ڈیمانڈ ہوتی ہے پاکستان ان جاب کو تشہیر کرتا ہے اپنے ویب سایٹ سے اور جو لوگ اس سے آگاہ ہے وہ اپنے لیے اس سے جاب ڈھونڈ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیگرنٹ ریسورس سنٹر آپ لوگوں کی ہر قسم رہنمائی کرتا ہے آپ لوگوں کو جو بروشرز دیے گئے ہیں ان میں ہمارے پشاور والے دفتر کا ایڈریس اور وٹس آپ نمبر بھی موجود ہیں۔اور آپ کو کسی بھی قسم ما یگریشن کے بارے میں معلومات درکار ہوں تو ہم سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم آپ کو بہتر طریقے سے سمجھا سکیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ کے پاس وہ تمام دستاویزات نہیں جو بیرونی ملک جانے کے لیے ضروری ہیں اور غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر رہے ہیں تو آپ ایک سنگین جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔اور اس عمل میں آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ایچ آر ایس پی کے ڈائیریکٹر ناصرا کبر نے اس عظم کا اظہار کیا کہ پورے KPK میں مائیگریٹ ریسورس سنٹر کے تعاون سے انشا اللہ اس طرح کے آگاہی سیشن کا انقاد کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے