ایبٹ آباد (مانند نیوز)ملاقات کے دوران ایبٹ آباد شہر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری پروجیکٹس پر گفت و شنید ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کاوشوں کو سراہا اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دیہانی کرائی۔اجلاس میں مس لارا ارائن، اربن ڈویلپمنٹ شپیشلسٹ نمائندہ اے ڈی بی، مسٹر براین کپاٹی، اے ڈی بی کنسلٹنٹ، پرونشل کوآرڈینیٹراے ڈی بی عنایت اللہ وسیم، سی ای او واسا انجینئرریحان یوسف، چیف ایگزیکٹوآفیسرواسا، انجینئرسید ابراہیم شاہ، انفراسٹرکچرانجینئرکے پی سپ پراجیکٹ نے شرکت کی۔