بٹگرام (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق سلطان اور سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج آلائی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کالج میں دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کالج کے کلاس رومز اور لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کالج سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں تاکہ آلائی کے طلبہ کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے کالج کی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا اور سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام کے ہر پہلو میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بجلی کے نظام، وائرنگ، کھڑکیوں، ہوا کی نکاسی، پنکھوں، فرش، اور استعمال ہونے والے تعمیراتی مواد کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے عمارت کی فعالیت اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقع پر موجود سی اینڈ ڈبلیو اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں تاکہ طلبہ کے لیے ایک معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ زیر تعمیر عمارت کا یہ معائنہ مستقبل میں طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آلائی کے طلبہ کو تعلیم کے حصول کے لیے معیاری سہولیات میسر آئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے