شرینگل (مانند نیوز)کنگ سلمان ریلیف سنٹرنے ضرورت مند گھرانوں میں 10,000 فوڈ پیکجز کی تقسیم شروع کر دی۔کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے سندھ میں ضرورت مند گھرانوں میں 10,000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔منصوبے کے تحت سندھ کے چھ اضلاع کو ہدف بنایا گیا ہے، جن 4,000 فوڈ پیکجز دادو اور سکھر کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ٹھٹہ، مٹیاری، سانگھڑ، اور قمبر شہداکوٹ میں 6,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر، اس اقدام کا مقصد 70,000 افراد کو بنیادی خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ہر فوڈ پیکج، جو 95 کلوگرام وزنی ہے، میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوگرام چینی، اور 5 کلوگرام دال چنا شامل ہیں۔ تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی، ضلعی انتظامیہ، مقامی حکام اور حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے