پشاور(مانند نیوز) جنوبی اضلاع میں آبپاشی کے پانی کی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر پڑی ہے۔ اس کو زیر کاشت لانے کا واحد حل وہاں زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ہے۔ لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت لانے سے نہ صرف ان اضلاع بلکہ پورا صوبہ زراعت اور خوراک کے معاملے میں خود کفیل ہو گا۔ اس سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا نے سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ویژن کے مطابق صوبے میں آبپاشی کے مقاصد کیلئے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے مختلف ڈیموں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے دوسرے حصوں کی طرح کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں بھی کئی ڈیموں کی منظوری دی ہے، جن میں خٹک بانڈہ ڈیم، ضمیر گل ڈیم، لتمبر ڈیم، چشمہ اکوڑ خیل ڈیم اور مخ بانڈہ ڈیم سرفہرست ہیں۔یہ ڈیمز تقریباً تکمیل کے قریب ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا کا ایک میگا پراجیکٹ مخ بانڈہ ڈیم ضلع کرک میں تعمیر کیا جا رہا ہے جسے ارتھ کور راک فل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جا رہا ہے. اس ڈیم کی اونچائی 131 فٹ جبکہ چوڑائی 735 فٹ ہوگی، اس ڈیم میں کل 946 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اس منصوبے کو 930.05 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے پر منصوبہ 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور یہ 725 ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت لائے گا۔ یہ میگا پراجیکٹ حکومت خیبرپختونخوا کی بصیرت کا عملی مظہر ہے۔ یہ ڈیم لوگوں کو پانی، زراعت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا اور علاقے کی ترقی میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے