دیربالا(مانند نیوز)ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کی چئیرپرسن المینہ افتخار اور ال گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے صدر اسلم خان نے کہا ہے کہ ہم اگیگا کے پلیٹ فارم سے اپنی حقوق کا جنگ لڑیں گے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا تو موجودہ بائیکاٹ احتجاجی دھرنے میں تبدیل کردیں گے وہ گزشتہ روز دیر اپر میں ایل ایچ ڈبلیو ملازمین کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔جس سے ایل ایچ ایس نگہت بی بی۔نازیہ اور مسرت نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پچھلے چھ سال سے بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے اور اس میں تقریبا 13 ھزار مستقل اور 4 ھزار کے قریب کنٹریکٹ ملازمین شامل ہیں جو ملازمین کنٹریکٹ پر ہے ان کی بھرتی 2015 میں ہوئی ہے اور کنٹریکٹ پر رہنے کے باوجود ان کو ریگولائز نہیں کیا گیا ان ملازمین کی تنخواہیں آٹھ آٹھ مہینے بند رہتی ہے جس کی وجہ سے 4 ھزار خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 میں سپریم کورٹ اور 2016 میں پشاور ہائی کورٹ نے ان ملازمین کی سروس سٹرکچر دینے کی ھدایت کی لیکن عدالت کے فیصلوں کے باوجود پروگرام کے ریگولر ملازمین کو کوئی سروس سٹرکچر نہیں دیا گیا پروگرام کی باقاعدہ سپر ویژن اور مانیٹرنگ کے لئے کوئی بجٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے ریگولر ملازمین پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود اس پروگرام کا بنیادی مقصد جو ماں اور بچے کی صحت ہے کے تمام انڈیگٹر گررہے ہیں ان مطالبات کو وقتا فوقتا ہم نے متعلقہ فورم پر اٹھا چکے ہیں کبھی احتجاج تو کھبی مذاکرات مگر بے فایدہ رہے ہیں اور حالات سے تنگ آکر ہم نے پولیو بشمول دیگر سرگرمیوں سے بائیکاٹ کردیا ہے اور جب تک حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کریں گے تو بائیکاٹ کے بعد احتجاجی دھرنے پر غور کریں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے