پشاور (مانند نیوز)صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی زیر صدارت درآمد شدہ گندم کی ریلیز پالیسی پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انسداد بدعنوانی مصدق عباسی، سیکرٹری محکمہ خوراک ثاقب رضا اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق احمد، ڈائریکٹر فوڈ مسرت زمان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو سیکرٹری ثاقب رضا اسلم نے امپورٹڈ گندم ریلیز پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ فراہم کی،اجلاس کو بریفنگ کے بعد ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ اس وقت صوبے بھر میں 77,762 میٹرک ٹن درآمد شدہ گندم مختلف گوداموں میں ذخیرہ ہے جسکی باقاعدہ ریلیز کیلئے حکومت خیبرپختونخوا نے فیصلہ کیا ہے صوبائی وزیر کیا کہنا تھا کہ 40 کلوگرام گندم 2400 روپے کی قیمت کے حساب سے صوبے کے متعلقہ ضلع کے فعال فلور ملز کو فراہم کی جائے گی۔صوبائی کا کہنا تھاکہ ریلیز کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شامل ہوں گے۔ کمیٹی گندم ریلیز کے عمل کی مکمل نگرانی کرے گی۔ مزید برآں، گوداموں میں گندم کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور گندم صرف دن کے وقت یعنی طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کی درمیان میں ریلیز کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ امپورٹڈ گندم کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ فیصل آباد نے انسانی استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا ہے، جس کے بعد حکومت خیبرپختونخوا نے گندم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خوراک نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ گندم کی ریلیز شفاف اور منظم انداز میں یقینی بنائی جائے اور کوتاہی کی صورت میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے