پشاور (مانند نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کے پی سپورٹس فیسٹ (آٹو کراس) کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ حسن نے فرنٹ وہیل ڈرائیو میں 46 سکنڈزکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، حسنات احمد 49 سکنڈز کے ساتھ دوسرے اور حارث خان 50 سکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس میں ملک بھر سے سو سے زائد گاڑیوں نے چھ مختلف کیٹگریز میں شرکت کی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمت اللہ،ڈائریکٹر فنانس شاہ فیصل،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ اور ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ، فدا محمد اور حنیف خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ اپنی نوعیت کا منفرد اور خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا آٹو کراس موٹر سپورٹس فیسٹول میں سو سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس عبدالناصر نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے میں موٹر سپورٹس کو فروغ دینا ہے۔ مذکورہ ایونٹ کا انعقاد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن کے مطابق سرانجام دیا جارہا ہے اور سپورٹس کی یہ سرگرمیاں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کی قیادت میں ایک تسلسل کیساتھ منعقد کی جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے