پبی (مانند نیوز)ایپکا نے 22 جنوری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کی تیاریاں مکمل کردی،صوبہ بھر سے لاکھوں ملازمین اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے،کرپٹ اشرافیہ نے آئی ایم ایف کی ایماء پر ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا کا وعدہ پورا کیا۔کرپٹ حکمران ملازمین کے لاشوں پر چل کر پنشن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔پنشن کے خاتمے کا ڈرامہ مزید بند کیا جائے ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ کرپٹ اشرافیہ نے ملازمین کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین رھے ھیں۔پنشن کے قریب ملازمین کو پنشن کموٹیشن سے محروم کرنا ظلم کے مترادف ھے۔آئے روز وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے مشیر،وزیر اور اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اِضافہ کیا۔اور جب ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی بات آجاتی ھے۔تو خزانہ خالی کا بہانہ بناکر ملازمین کو ٹرخا دیتے ھیں۔ انہوں نے دھمکی دی،کہ 22 جنوری سے پہلے پہلے پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام بند کیا جائے، پنشن کموٹیشن اور نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے،ورنہ 22 جنوری کو صوبائی اسمبلی پشاور کے سامنے دمادم مست قلندر ھوگا