کوہاٹ (مانند نیوز)پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گمبٹ کوہاٹ ڈاکٹر وزیر شادان نے گزشتہ روز اپنے کالج کے ریٹائرڈ پرنسپلز اور پروفیسرز کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جس کی صدارت شعبہ انگلش کے ریٹائرڈ چیئرمین پروفیسر سجاد علی خان نے کی جبکہ کالج ہذا کے بانی پرنسپل محبت خان خٹک، پروفیسر تاج محمد، پروفیسر نصر اللہ خان، پروفیسر صفدر علی شاہ اور پروفیسر نوشیر خان نے بطور مہمانان خاص شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر جاوید آفریدی، ڈاکٹر بنارس خان خٹک، پروفیسر فضل الرحیم فاضل، پروفیسر گل قادر خان، پروفیسر محمد یاسین، ڈاکٹر میر غلام، پروفیسر اللہ یار اور پروفیسر خالد خان اس موقع پر گیٹس آف آنرز تھے۔ جے ایم سی کے کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد صادق اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کے ڈی اے پروفیسر حمید اللہ جان خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔ کالج پہنچنے پر پرنسپل ڈاکٹر وزیر شادان کی قیادت میں پورے عملے نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں گلدستے پیش کئے گئے جبکہ طلباء نے آڈیٹوریم میں داخل ہونے پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تمام ریٹائرڈ پرنسپلز اور پروفیسرز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔پروفیسر وحید اللہ خان کو پرنسپل نے پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر وزیر شادان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام سابق پرنسپلز اور پروفیسرز کی علمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے پیشرو اساتذہ کی تقلید کریں گے اور ان کے تعاون سے اس کالج کو صوبے کے صف اول کے کالجوں میں سے بنائیں گے۔ یہ سب ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔پرنسپل نے اپنی ترجیحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی۔ پروفیسر محبت خان خٹک اور دیگر مہمان مقررین نے اپنے خطاب میں اس ادارے کو صوبے کا ایک بہترین ادارہ بنانے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اپنی خدمات پیش کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے