کوہاٹ (مانند نیوز) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم اللہ شاہ نے ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن عباس مجید مروت، ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو سجاد حسین کے ہمراہ ضلع ہنگو میں کرم کے متاثرین کیلئے قائم کئے گئے ٹی ڈی پیز کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں، حکومتی اقدامات، مجموعی صورتحال اور ٹی ڈی پیز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے ساتھ ساتھ علاقے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کیمپ کے بنیادی ڈھانچے، طبی سہولیات، دیکھ بھال، خدمات، خوراک کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن کے دورے کا مقصد بہتری کیلئے علاقوں کی نشاندہی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ٹی ڈی پیز کو مناسب مدد اور وسائل ملیں۔معتصم بااللہ شاہ نے متعلقہ حکام کو ٹی ڈی کیمپس میں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے