پشاور(نمائندہ مانند)محکمہ لائیو سٹاک سول وٹرنری ڈسپنسریز کو بحال کیا جائے، ڈاکٹرز اور دیگر اہلکاروں کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ محکمہ کی طرف سے فارمرز کے لیے واحد سہولت بھی جو محکمہ کی طرف سے بند کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اپنا کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں لائیو سٹاک کوآپریٹیو سوسائٹی خیبر پختونخوا کا اجلاس صوبائی صدر محمد آصف خان اعوآن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے بے دخل ڈاکٹرز، کلاس فورز اور بڑی تعداد میں فارمرز نے شرکت کی۔ محمد آصف خان اعوآن نے صوبائی حکومت اور وزیر لائیو سٹاک کو خبردار کیا کہ سول ڈسپنسریز کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ان کو بقایا جات ادا کیے جائیں ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔۔