ایبٹ آباد(نمائندہ مانند) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید کی زیرصدارت سپیشل پرسنز (مرد و خواتین) کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری منعقد ہوئی۔کھلی کچہری میں سپیشل پرسنز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے جن سے سپیشل پرسنز کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امان اللہ سعید نے شرکاء کے مسائل غور سے سننے کے بعد متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں تاکہ سپیشل پرسنز کے مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔ کھلی کچہری سپیشل پرسنز کو ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ایک کامیاب کوشش تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے