دیر (نمائندہ مانند)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر بالا جواد علی کے زیر نگرانی گورنمنٹ مڈل سکول دورو تحصیل شرینگل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام محکموں کے آفسران، علاقہ مشران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں جن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر بالا نے حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے ایسے افراد کی بھی حکومت تک رسائی ممکن ھوئی ہے جنہیں سرکاری دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کا حکومت سے براہِ راست رابطہ قائم ہوا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ کم مُدت میں زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا ضلعی انتظامیہ دیر بالا پر اعتماد ھماری بڑی کامیابی ھے اور کوشش کیجائے گی کہ کھلی کچہریوں میں آنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔