جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) وانا میں نوجوان صحافی احسان خان احمدزئی رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، احسان خان احمد زئی صحافتی سرگرمیوں کے علاوہ درس و تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے وہ انتہائی مخلص اور ذہین نوجوان تھے۔وانا یونین آف جرنلسٹس احسان خان احمد زئی کے انتقال پر غمزدہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اس سلسلے میں وانا یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین آدم خان وزیر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی احسان احمد زائی کی موت نہ صرف صحافیوں بلکہ معاشرے کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اسکی قابلیت اور ذہانت صحافی برادری ہمیشہ کمی محسوس کی جائے گی۔ اور صحافی برادری ایک اچھے ساتھی سے محروم ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے