کوہاٹ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نورالامین خٹک کی زیر نگرانی خیبر میڈیکل یونیورسٹی آئی ایچ ایس کوہاٹ کیمپس میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ کا مقصد انتظامیہ، فیکلٹی، اور طلباء کو ہنگامی حالات میں فوری ردعمل دینے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ایمرجنسی حالات میں متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے مختلف طریقوں کی عملی تربیت دی گئی اور انہیں بیسک لائف سپورٹ اور سی پی آر کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔ مزید برآں، آگ لگنے کی صورت میں آگ پر قابو پانے اور اسے کم کرنے کے جدید اور مؤثر طریقے سکھائے گئے۔ورکشاپ کے اختتام پر طلباء کے سوالات کے جوابات دیے گئے، جنہوں نے تربیتی ٹیم کے پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ اور طلباء نے ریسکیو 1122 کی تربیتی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس قسم کی مزید تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد کی درخواست کی۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ کی یہ کاؤش عوامی آگاہی اور مہارتوں کی تربیت کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہے جس سے ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کی صلاحیت کو فروغ ملے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے