پشاور (مانند نیوز)محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 20 اور 21 جنوری کو ”صحت کے ثانوی مراکز میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متعلق تربیت” کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد ہوا۔ یہ ورکشاپ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے خیبر پختونخوا ہیلتھ سسٹم اسٹرینتھننگ پروگرام کے تحت منعقد کی گئی۔ورکشاپ میں 11 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (DHQ) اسپتالوں اور محکمہ صحت کے نمائندوں سمیت 30 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ اس کا مقصد ماسٹر ٹرینرز کو صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) اور کام کی جگہ پر ہراسانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے تربیت فراہم کرنا تھا۔اس ورکشاپ کے دوران شرکاء کو صنفی بنیاد پر تشدد کے معاملات سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور متاثرین کے لیے معاون ماحول پیدا کرنے کی مہارت فراہم کی گئی۔ پروگرام نے صحت کے شعبے میں ایک محفوظ اور باعزت ماحول کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔محکمہ صحت اور اے ڈی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحت کے شعبے میں ان حساس مسائل پر قابو پانے کے لیے صحت کے پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کریں گے، تاکہ بہتر صحت کے نتائج اور ایک محفوظ کام کی جگہ فراہم کی جا سکے۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس مفید تربیت کو سراہا اور اپنے اسپتالوں میں اس علم کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے