پشاور (مانند نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف حج پشاور نے حجاج کرام کے لئے تربیتی شیڈول برائے حج 2025 جار ی کیاہے، جس کے مطابق23 جنوری2025 کو پبلک لائبریری آڈیٹوریم میران شاہ روڈ بنوں،24 جنوری 2025 کولکی سٹی ٹاؤن ہال لکی مروت،24 جنوری 2025 کومشال گیدرنگ ہال غنی خان روڈ کلاڈھیر چوک چارسدہ،25 جنوری 2025 کوادارہ تعلیم القرآن گلشن اسلام میاں لال موڑ نزد گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک، 26 جنوری 2025 کوجرگہ ہال سول کالونی خار باجوڑ، 27 جنوری 2025 کو مدرسہ جہانگیری حمیدان چوک کرک،27 جنوری 2025 کوتڑون شادی ہال مل روڈ مردان،28 جنوری 2025 کوالمرکزاسلامی نزد سلطان ہسپتال ریگہ روڈ شواڑی بونیر،12 فروری 2025 کوجامعہ ابن عباس صوابی ٹوپی روڈ گلو ڈھیری ڈسٹرکٹ صوابی، 16 فروری 2025کوگورنمنٹ سیٹینیئل ماڈل ہائی سکول چترال(لوئر)،18 فروری 2025 کوتڑون شادی ہال دیر روڈ زوال دیر لوئر تیمر گرہ اور20 فروری 2025 کو ودودیہ ہال گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سید و شریف سوات میں حجاج کرام کو حج کی تربیت دی جائیگی۔