ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس ٹریننگ سکول آمد. پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، علی امین گنڈاپور نے پولیس ٹریننگ سکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول میں زیر تربیت ریکروٹس کی موک ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیا۔پولیس ٹریننگ سکول 2 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے، نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں کمپیوٹر لیب، کلاس رومز، میس، رہائشی کوارٹرز اور دیگر درکار سہولیات دستیاب ہیں۔ بریفنگ نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں فی الوقت 100 ریکروٹس کی ٹریننگ کی گنجائش موجود ہے جسے بعد میں 500 تک توسیع دی جائے گی۔ مستقبل میں اس ٹریننگ سکول میں لیڈیز پولیس کی ٹریننگ بھی کرائی جائے گی، اس وقت نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں 100 ریکروٹس پر مشتمل پہلے بیچ کی ٹریننگ بھی جاری ہے، بریفنگ ٹریننگ سکول کا کل رقبہ 452 کنال ہے جس میں سے 100 کنال کورڈ ایریا ہے، نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہونگے، پولیس ٹریننگ سکول میں ایڈوانس ٹریننگ کے لیے ٹیکٹس سکول کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، بریفنگ وزیر علیٰ علی امین خان گنڈاپور کا پولیس ٹریننگ سکول کے افتتاح کی تقریب سے خطاب اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لییغازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ صوبے میں امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، علی امین خان گنڈاپور ہم صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے ہر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں۔ پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں کے پاس جذبہ موجود ہے انہیں جدید اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔ علی امین خان گنڈاپور پولیس شہداء کے بچوں کی بھرتی کے لیے تمام کوٹہ دے دیا ہے، پولیس اہلکاروں کی پروموشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، صوبے میں موجود پولیس ٹریننگ سکولوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔ ٹریننگ کے معیار کو بہتر بناکر 9 ماہ کا دورانیہ کم کر کے 90 دن پر لائیں گے۔ علی امین خان گنڈاپور وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور کا پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے