ہنگو (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیرکی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ضلع کُرم کے کشیدہ حالات کے پیشِ نظر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل میں متاثرین کرم کیلئے قائم کردہ ٹی ڈی پی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر فراہم کردہ سہولیات سمیت صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ہدایات پر ٹی ڈی پی کیمپ میں قائم کمیونٹی کچن میں تمام تر ضروری سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ضلع کُرم کے متاثرہ خاندانوں نے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ہنگو کا شکریہ ادا کیا۔ضلعی انتظامیہ ہنگو کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان بنگش نے اس اقدام کو خدمت خلق سمجھ کراپنافرض اولین قرار دیا اور آئندہ کیلئے بھی اس قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے