ہنگو(مانند نیوز) وفاقی محکموں کے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، وفاقی محکمے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، واپڈا سوئی نادرن اور دیگر محکموں کے متعلق شکایات ناقابل برداشت ہیں۔ متعلقہ محکموں کے افسران اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ ان خیالات کے اظہار ڈپٹی ایڈوائزر وفاقی محتسب کے ریجنل افس پشاور بختیار گل نے ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عاطف افریدی ایکسین پیسکو,سید عباس شاہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر شاہ حسین تحصیل کونسل میں سپیکر عبدالواحد اورکزئی،ٹرید یونین رہنماوں، اور اہم سماجی شخصیات ٹکا خان،ظہیرحسین، بلدیاتی نمائندوں اور وفاقی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی عوام بھی بڑی تعداد میں اس کھلی کچہری میں شریک ہوئے بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ گیس کے کم پریشر اور پاسپورٹ آفس کی کارکردگی پر شکایات کے انبار لگا دیے۔جبکہ دیگر محکموں کے متعلق شکایات بھی کی گئی وفاقی محتسب کے نمائندے بختیار گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد وفاقی محکموں کی کارکردگی کو جانچنا اور براہ راست عوام سے ان محکموں کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوامی شکایات کا ازالہ کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے