کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے فاٹا یونیورسٹی درہ آدم خیل میں مقامی نوجوانوں کو سی ایس ایس/پی ایم ایس کے مقابلے کے امتحانات کے بارے میں آگاہی کیلئے منعقدہ ایک روزہ فری اورینٹیشن سیمینار میں شرکت کے بعد واپسی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول اخوروال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سکول میں کلاس رومز، لیبز، لائیبریری، صفائی، تعلیمی معیار اور اساتذہ کی حاضری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ کلاس رومز میں طلباء کے تدریسی عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہتر تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے لہٰذا اس پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ یہ بچے معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں۔ انہوں نے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے بھی ہدایات دیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اخوروال میں لائیو سٹاک کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری، صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو عوام کو دودھ سمیت ملاوٹ سے پاک ہر قسم کی ڈیری مصنوعات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں عبدالاکرم نے گرلز ڈگری کالج نمبر 3 کوہاٹ میں سول ڈیفنس کی تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طالبات کو اپنا کردار ادا کرنے کے تلقین کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے