ہنگو(مانند نیوز)تحصیل ٹل علاقہ درسمند کے عوام نے ایم سی بی بنک کے بندش کے خلاف مسلم کمرشل بنک درسمند کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ریکارڈ کروایا۔مقررین نیکہنا تھا که بنک کی بندش سے علاقہ کے بوڑہے بزرگ افراد سمیت خواتین کو شدید مشکلات کا اندیشہ هے۔علاقہ کے عوام نے اس عزم کا اظہار کیا که عوام بنک کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔لیکن بنک کی بندش سے عوام کو دوابہ یا ٹل شہر جانا پڑیگا۔مقررین نے بتایا کہ درسمند۔سروخیل۔ماموں بانڈه دیگر ملحقہ ویلج کونسل کے اورسیز پاکستانی اسی بنک کے ذریعے اپنے خاندانوں کو رقم بھیجواتے هیں۔عوام نے زونل مینجر اور متعلقہ افسران سے مسلم کمرشل بنک درسمندبرانچ کو بند ہونے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ورنہ ٹل کرم روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بندکیا جاۓگا۔