پشاور(مانند نیوز)دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن کا دوستی پشاور لٹریچر فیسٹیول رعنائیِ خیال 11 فروری سے 22 فروری 2025 تک پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔ والنٹیرز کیلئے پشاور یونیورسٹی میں ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں رضاکاروں کو ان کے فرائض اور ذمہ داریاں تفویض کیں گئیں۔ فیسٹیول کے ایک مرکزی منتظم نے فسٹیول کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس 11 روزہ ادبی میلے میں 200 سے زائد ممتاز مقررین شرکت کریں گے، جو 60 سے زیادہ مختلف سیشنز میں ادبی اور ثقافتی موضوعات کا احاطہ کریں گے۔ دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی یہ فیسٹیول پشاور کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی منعقد ہوگا جس میں کرک، چترال، کوہاٹ، درہ آدم خیل شامل ہیں۔اس فسٹیول میں خیبر پختونخوا کے علاوہ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں سے بھی مقررین اور شرکاء شرکت کریں گے۔ ادبی مباحثوں کے علاوہ، اس تقریب میں مختلف موضوعات پر ورکشاپس اور انٹرایکٹو سیشنز بھی شامل ہوں گے، جو ہر قسم کے دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے موزوں ہوں گے۔ دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن ادب اور ثقافت کی اس تقریب میں شرکت کیلئے ماہرین تعلیم اور عوام الناس کو دعوت دیتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے