پشاور(مانند نیوز)دیر سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال، امن و امان کی ابتر صورتحال اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، سابق ایم پی اے نے گورنر خیبرپختونخوا کو دیر چترال روڈ اور علاقہ میں محکمہ مواصلات سے متعلق دیگر منصوبوں کے بارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چکدرہ،دیر چترال روڈ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی حکومت نے اس منصوبہ کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ خطہ میں ترقیاتی منصوبوں سے پاکستان کی وسط ایشیا تک رسائی میں مدد ملے گی حکومت اس حوالہ سے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے انہوں نے واڑی بائی پاس منصوبہ کے حوالہ سے بھی انہیں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے