ملاکنڈ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار چلڈرن وِد ہیرنگ اینڈ سپیچ امپئرمنٹ درگئی میں سپیشل پرسنز (معذور افراد) کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ, ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر ملاکنڈ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام درگئی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی، میڈیا کے لوگ اور سپیشل پرسنز (معذور افراد) نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں سپیشل پرسنز (معذور افراد) کے مسائل تفصیل سے سنے گئے جس میں زیادہ تر موقع پر حل کئے گئے اور باقی کو متعلقہ اداروں کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے ارسال کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے اور ان کے مسائل کا حل صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت ان افراد کے لئے کھلے ہیں۔