ہنگو(مانند نیوز) نئی نسل کی تعلیمی اور تربیتی ضرورتوں کو پورا کرنا ہمارا سماجی اور مذہبی فریضہ ہے،تعلیم کے عالمی دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے،ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم دے رہا ہے، تعلیم سے انسان کی شخصیت میں کشش اور نکھار پیدا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پروگرام آفسیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع ہنگو قیصر اقبال بنگش نے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ہنگو کے علاقے سنگیڑھ میں منعقدہ عوامی اگاہی واک اور بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ضلع بھر سے تمام کمیونٹی سکولز اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے بچوں نے اور اساتذہ کرام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔بچوں نے مضمون نویسی،تقریری مقابلوں، پوسٹر سازی اور کوئز مقابلوں کے ذریعے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا عملی اظہار پیش کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بندش،ٹریفک انچارج سٹی مصطفی خان اور 15 کے نمائیندے شاہ خان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر قیصر اقبال بنگش نے کہا کہ اج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنا ہے اور یہ ہمارا مذہبی اور سماجی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا بچوں کے کردار اور تعلیم و تربیت کا اہتمام والدین کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے ہر فرد کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سکولز بھرپور طریقے سے تعلیم کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور تمام سکولوں میں ان بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے جو مجبوریوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں سے دور تھے قیصر اقبال بندش نے اخر میں طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قیصر اقبال بنگش، اسسٹنٹ کمشنر نواب خان بنگش اور طلبہ بھی اور بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات بھی موجود تھے بھی موجود تھے