پبی (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی) محمد صدام کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ہ نوشہرہ کلاں جمعہ بازار اور ہ مختلف پٹوار خانوں کا اچا نک معا ئنے کئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی) محمد صدام کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کا اچانک دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اورمتعلقہ حکام کو عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ایسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی) محمد صدام اور لوکل پولیس کے نوشہرہ کلاں جمعہ بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں کہ جی ٹی روڈ کے اطراف گاڑیاں پارک کرنے والے بارگین مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی) محمد صدام کے ہمراہ مختلف پٹوار خانوں کا بھی اچانک معائنہ کیااس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو ریکارڈ سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو اہلکاران کو عوام کو پٹوار سے متعلق تمام سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے