کوہاٹ (مانند نیوز) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور جاپانی حکومت کے تعاون سے سائبر ویژن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 15 روزہ ڈیجیٹل مہارتوں کا تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ اس پروگرام کا مقصد اورکزئی اور کرم کے نوجوانوں کو گرافکس ڈیزائننگ، ای کامرس، اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔اس تربیتی پروگرام میں 80 خواتین نے ای کامرس اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی تربیت مکمل کی جبکہ 50 مردوں کو گرافکس ڈیزائننگ کی تربیت فراہم کی گئی۔ شرکاء میں طلباء، گریجویٹس اور نوجوان پیشہ ور افراد شامل تھے جنہوں نے ایسی مہارتیں حاصل کیں جو انہیں معاشی خودمختاری حاصل کرنے اور نئے مواقع دریافت کرنے کے قابل بنائیں گی۔پروگرام کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر بلال وزیرنے پروگرام کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے شرکاء کو ان ڈیمانڈ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ٹرینی علی عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کورس کے ذریعے وہ فری لانس وینچرز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کے قابل ہوگئے ہے۔انہوں نے اس پروگرام کو نوجوانوں کو معاشی خودمختاری اور ڈیجیٹل اکانومی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا۔ اس تربیتی پروگرام کی تکمیل سے نوجوانوں کو ان کی معاشی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل دور میں کامیاب کیریئر بنانے کے مواقع فراہم کرنے کی ایک اور کامیاب مثال ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے