ہنگو (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس عالمگیر خان کے ہمراہ ٹل کے مختلف پوسٹوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کرم جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وہ ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے والے مسافروں سے بھی ملے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس نے عوام کے تحفظ، سہولیات کی فراہمی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مسافروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کانوائے کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانے کیلئے موقع پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اس اقدام کا مقصد علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنا تھا۔