کوہاٹ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ سید مُعتصم باللہ شاہ، ڈی آ ئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت اور پاک آرمی کی مشترکہ نگرانی میں اشیائے خورد و نوش کی 67 گاڑیاں مکمل سیکیورٹی کے ساتھ ضلع کرم کے مختلف علاقوں کو پُہنچا دی گئیں۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ، پاک آرمی کے متعلقہ افسران اور جرگہ مشران کے ساتھ بذات خود کرم میں موجود رہے۔ضلع کرم کی طرف کا نوائے لے جاتے وقت کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے معاہدے کے مطابق مقامی مشران اور ویلج امن کمیٹیوں کے خصوصی نشست کا انعقاد کیا اور ان کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ نے مشران کے ساتھ معاہدے کے مطابق ان کی باہمی تعاون اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بات کی۔مشران اور ویلج امن کمیٹیوں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔