کوہاٹ (مانند نیوز)اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کی سلور جوبلی(25سویں سالگرہ) اور ضلع خیبرپختونخوا کی قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی پشتو زبان کی ممتاز شاعرہ عائشہ مہر آفریدی کی کتاب ”درد او درمان ” کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں اباسین ادبی ٹولنہ کے زیر کوہاٹ میں اہتمام ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز شاعروادیب اورمحقق پروفیسرڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کی۔ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے عظیم ادبی شخصیت پروفیسر اسلم تاثیر آفریدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پشاور سے آئے معزز مہمان شاہ محمود غزنوی اور ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن کوہاٹ محمد ارشاد آفریدی بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔تقریب میں صوبے بھر سے ممتاز شعراء، ادباء اور دانشوروں نے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کے چیئرمین پروفیسر محبت خان خٹک بطور میزبان مہمانوں کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔تقریب کے پہلے دور کی نظامت غلام شیر آفریدی جبکہ محفل مشاعرہ کی نظامت سید معصوم شاہ معصوم اور خاموش خٹک نے ملکر کی۔پروفیسر محبت خان خٹک نے آئے شعراء اور ادباء کا شکریہ ادا کیا اور گزشتہ 25 سال سے ادب کی خدمت میں مصروف تنظیم کے عہدیداروں اور ممبران کو دل کھول کر داد دی۔تنظیم کے صدر فیروز خان صادق نے تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پچھلے 25 سال پرمحیط زبان و ادب کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔رابطہ سیکرٹری سید معصوم شاہ معصوم نے تنظیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہم بہت جلد تنطیم کا دوسرا تذکرہ اور سابقہ صدر و سرپرست حضرت الرحمان حضرت مرحوم کی کتاب شائع کریں گے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دیگر اضلاع کی طرح کوہاٹ میں بھی شعراء و ادباء کی کتابیں شائع کریں گے۔عائشہ مہر آفریدی کی کتاب پر مقالہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر راج محمد آفریدی نے کہا کہ عائشہ مہر کے کلام میں قبائیلی علاقے میں زندگی گزارنے والی خواتین کے دکھ اور درد موجود ہے۔پروفیسر اسلم تاثیر نے اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کو رنگ، نسل، علاقے اور زبان کی تقسیم سے بالاتر ہوکر ادب اور زبان کی خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔شاہ محمود غزنوی نے بھی اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کی کاوشوں کو سراہا۔کتاب کی مصنفہ عائشہ مہر آفریدی نے بذریعہ فون اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء اور اباسین ادبی ٹولنہ کوہاٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنا کلام بھی پیش کیا اور حاضریں سے خوب داد وصول کی۔تقریب کے صدر پروفیسر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ ظلم اور جبر کے اس ماحول میں کتاب شائع کرنا ایک قبائلی خاتون عائشہ مہر آفریدی کا بہت بڑا حوصلہ اور جرت ہے۔انہوں نے کتاب میں شامل غزلیات اور نظموں کی دل کھول کر تعریف کی اور بھر پور داد دی۔ دوسرے دور میں آزاد محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 100 سے زائد پشتو، اردو اور ہندکو زبان کے شعراء کرام نے شرکت کی۔یہ پروقار تقریب 4 گھنٹے سے زائدتک جاری رہا۔وقت کی کمی کی وجہ سے کچھ مقامی شعراء کرام کو اظہار خیال کا موقع بھی نہیں ملاجس پر تنظیم کی جانب سے معذرت کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے