کوہاٹ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ گیمز 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ، پرنسپل کے-ایم-یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، رجسٹرار کوہاٹ یونیورسٹی، رجسٹرار فاٹا یونیورسٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل/ فیمیل، ڈسٹرکٹ خطیب کوہاٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیاں، سکلز ڈیویلپمنٹ اور ٹیلنٹ کو ابھارنے کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مقامی اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر ان کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جا ئے تاکہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں باالخصوص نشے جیسے لعنت سے بچایا جاسکے کیونکہ نشہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو بطرق احسن نبائیں اور کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام کھیلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔