ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے ضلع ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن میں بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والے داؤد، شاہ سوار، محمد ایان، طلحہ اور حمزہ شامل تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل گیمز (کنگفو) میں قومی سطح پر طلائی اور برونز کے تمغے جیتے تھے۔اس موقع پر آلہ ڈھنڈ سے تعلق رکھنے والے کنگفو انسٹرکٹر صبغت اللٰہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے انہیں نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعام سے نوازا اور انہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی وہ اسی ذوق و شوق سے حصہ لینگے اور کامیابی حاصل کر کے ملک اور ضلع ملاکنڈ کا نام روشن کرینگے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرنے نئے بھرتی ہونے والے لیویز اہلکاروں کی ٹریننگ کا معائنہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کے رہائشی انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں تاکید کی کہ ٹریننگ میں دلچسپی لیں اور اسے کامیابی سے مکمل کریں۔ انہوں نے انسٹرکٹر اور لائن آفیسر کو بھی ہدایت کی کہ انہیں بہترین ٹریننگ دی جائے اور ان کیلئے اچھے انتظامات کئے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے