اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان آفریدی نے آج بونی بازار کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے پولٹری شاپس، فروزن چکن شاپس، جنرل سٹور، بیکری شاپس، سبزی فروشاں وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور اشیائے خوردونوش کے نرخنامے سمیت ان کے معیار، مقدار اور تاریخ تنسیخ چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کاروباری حضرات کو اگاہ کیا کہ معیاری اشیائے خوردونوش کی لین دین کو یقینی بنائیں اور منافع خوری سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔